
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ خاتون کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، لاپتہ خاتون کی شناخت روبینہ بلوچ دختر محب اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک سرکاری لیڈی ہیلتھ وزیٹر (LHV) ہیں اور گورکوپ میں رہائش پذیر تھیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ روبینہ بلوچ کو آج شام چار بجے کے قریب اوورسیز کالونی، تربت سے ایف سی اور ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں۔

