چاغی میں ناکہ بندی، ریاستی مشینری پر حملہ کرکے اسلحہ ضبط کیا، مشکے میں ڈیتھ اسکواڈ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتیس جون 2025 کو شام چار بجے کے قریب، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چاغی کے حساس اسٹریٹیجک زون پدگ، گوک آپ میں کوئٹہ-تفتان ہائی وے N-40 پر ایک ٹیکٹیکل روڈ بلاکیڈ قائم کی۔ اس کنٹرولڈ ایریا میں ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی، دوران چیکنگ محکمہ کسٹم کی گاڑی کو روک کر انہیں گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول بر آمد کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے ابتدائی انٹیلیجنس چھان بین  کے بعد، تمام اہلکاروں کو، ایک غیر مقامی آپریٹو سمیت  کو ہیومینیٹیرین پروٹوکول کے تحت رہا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں کے دوسرے دستے نے قریبی کوہ چکی لیویز بیس اسٹیشن پر ریڈ آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں لیویز اہلکاروں کو سٹرٹیجک گرفتاری کے بعد وہاں سے سرکاری اسلحہ ضبط کیا، اور بیس اسٹیشن کی فزیکل انفراسٹرکچر کو آگنیاتی تخریب کاری (pyrotechnic sabotage) کے ذریعے ناکارہ بنا دیا۔ جبکہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو اس شرط پر رہا کیا کہ وہ مستقبل میں بلوچ عوام اور ڈرائیوروں کو غیر ضروری طور پر حراساں کرنے سے گریزاں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھائیس جون کو شام کے وقت بی ایل ایف کے سرمچاروں نے خفیہ ونگ کی فراہم کردہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر مشکے کے علاقے گورکائی میں ریاستی حمایت یافتہ پراکسی کے کارندوں کے قافلے میں شامل چار موٹر سائیکلوں میں سے ایک موٹرسائیکل کو آئی ای ڈی حملے  میں نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گئے۔

بی ایل ایف نے بیان میں کہا کہ ہلاک شدہ کی شناخت خیر بخش ولد اشرف محمد حسنی کے طور پر ہوئی، جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت گل محمد ولد فقیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔  خیر بخش جو ریاستی سپانسرڈ پیرا ملٹری نیٹ ورک کا کلیدی آپریٹو تھا۔ یاد رہے کہ اس کے والد اشرف  کو 2017 میں بی ایل ایف کی  اسنائپر ٹیم نے ایک کاروائی کے دوران نشانہ بناکر ہلاک کیا تھا۔
یہ نیٹ ورک آواران کے علاقوں بالخصوص مشکے میں حال ہی کے کاؤنٹر انسرجنسی تھریٹس، جبری گمشدگیوں اور ٹارگٹڈ کلنگز میں براہ راست ملوث رہا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ چاغی اور مشکے میں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور میڈیا کے توسط سے بلوچ قوم کو یقین دلاتی ہے کہ وہ ان تمام بلوچ دشمن عناصر اور قوتوں کا ایک ایک کر کے خاتمہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ذیشان ظہیر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی وائی سی

پیر جون 30 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز، 29 جون کو، پنجگور میں 10 برس سے جبری گمشدگی کا شکار ظہیر احمد کے صاحبزادے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور زون کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر زیشان ظہیر کو پاکستانی فوج کے پرائیویٹ ملیشیا، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ