مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے زیرِ حراست شخص کو قتل کر کے اس کی تشدد زدہ لاش پھینک دی۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت قادربخش ولد ہرزی کے نام سے ہوئی ہے، جو مشکے کے علاقے کھنڈری کے رہائشی تھے۔ انہیں گزشتہ رات تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز اور ان کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ان کے گھر سے زبردستی اغوا کیا تھا، جس کے بعد آج ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قادربخش بیمار تھے۔ فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد بازار کی طرف لے جا کر کچھ دیر بعد قتل کر دیا۔

قادربخش اس سے قبل بھی کئی بار پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے جا چکے تھے، جہاں انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا کر بعد میں رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز اور ان کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ہاتھوں نوجوانوں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آج ہی کے روز پنجگور میں 10 سال سے زائد عرصے سے لاپتہ ظہیر بلوچ کے جوان بیٹے ذیشان زہیر کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ اور دُکی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

پیر جون 30 , 2025
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی میں ویگن اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ