
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے کلانچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی فوجی آپریشن جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج صبح فوج نے کلگ، دراول، کوڈیج، بازواجہ اور جوہی سمیت متعدد علاقوں میں آپریشن کا آغاز کیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بازواجہ کے مقام پر مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
تاحال کسی مسلح تنظیم یا حکام کے جانب سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔