خیبرپختونخوا: پاکستانی فورسز پر حملہ، 13 سے زائد اہلکار ہلاک

خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم 13 اہلکار ہلاک جبکہ فورسز کے اہلکاروں سمیت 24 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اس وقت دھماکے سے اُڑا دی جب وہاں سے فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 13 اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمیوں میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں۔

حملے میں زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری لاپتہ غلام علی اور اورنگزیب بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف بی ایس او کی پریس کانفرنس

ہفتہ جون 28 , 2025
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ غلام علی بلوچ اور اورنگزیب بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف بی ایس او کے قائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بی ایس او کے قائدین آپ سے مخاطب ہو کر انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں اور آپ تمام صحافی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ