مستونگ: معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی پانچ گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، مستونگ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب معدنیات سے لدی چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے تین گاڑیاں سیندک منصوبے سے منسلک تھیں، جبکہ ایک گاڑی نوشکی کے علاقے پدگ سے اسٹیل ملز کے لیے معدنیات لے جا رہی تھی۔

دوسری جانب، مستونگ میں رحمان ہوٹل کے قریب معدنیات لے جانے والی ایک اور گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چاغی: معدنیات لے جانے والی گاڑی نذر آتش

ہفتہ جون 28 , 2025
بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پیشُک کے قریب مسلح افراد نے سنگِ مرمر سے لدی ایف ایم ٹرک پر حملہ کر کے گاڑی کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو نیچے اتارا اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ