کیچ: پاکستانی فورسز پر حملے، مستونگ میں معدنیات لے جانے والی گاڑی پر حملہ

بلوچستان کے اضلاع کیچ اور مستونگ میں پاکستانی فورسز اور معدنیات لے جانے والی گاڑی کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آٹھ بجے کیچ کے علاقے سامی قلات اور شاپک بارگ پہاڑ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر بیک وقت مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملوں کے دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

حملوں کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

دوسری جانب، مستونگ کے علاقے ژلی میں معدنیات لے جانے والی ایک گاڑی کو مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بنایا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کردگاپ: فوجی آپریشن دوسرے روز بھی جاری

جمعرات جون 26 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آج دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کا آغاز گزشتہ صبح چالیس گاڑیوں کے ساتھ کیا گیا۔ آج اطلاع ملی ہے کہ پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ