
بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے علاقہ قمبرانی روڈ کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملزمان فرار ہو گئے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی جیب سے ماسٹر کی (چابی) برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں افراد کا تعلق بلوچستان کے ضلع سبی سے ہے۔ پولیس یہ بھی جانچ رہی ہے کہ آیا ہلاک ہونے والے افراد ڈکیتی کے دوران مارے گئے یا واقعے کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔