بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بلوچستان کے اضلاع کیچ، کوئٹہ، خضدار اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ضلع کیچ کے علاقے زامران میں خاندانی تنازع کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے افراد کے درمیان تنازع شدید اختیار کرنے کے بعد چچا زاد بھائی کی فائرنگ سے حمزہ ولد محمد جاں بحق جبکہ ان کا بھائی ابوبکر ولد محمد شدید زخمی ہوگیا۔ تربت پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حمل نامی قریبی رشتہ دار نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی۔

کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر جائیداد کے تنازعے پر لے گود لیا ہوا بھائی نے دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عدنان نے چھ ماہ قبل قتل کرکے دونوں بھائیوں کو گھر کے احاطے میں دفن کیا، بعدازاں گھر کرائے پر دے دیا۔ پولیس کو واردات کی اطلاع ملزم کی سابقہ بیوی نے دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدنان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے والدین نے عدنان کو گود لیا تھا۔ جائے وقوعہ کو سیل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا جہاں بھانجے نے چچا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چچا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے قیدی شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہجوانی جمالی قبیلے کے دو نوجوان، شبیر احمد اور ریاض احمد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گھات لگا کر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خضدار سے بھی دو لاشیں باغبانہ ایریا سے سول اسپتال لائی گئیں، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی: اوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر بم حملے میں تین اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ بی آر اے

جمعرات جون 19 , 2025
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیھ لوٹی میں مرگازی کے قریب “مچھروں” کے مقام پر، صبح 9 بجے تیل و گیس تلاش کرنے والی او جی ڈی سی ایل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ