
بلوچستان کے علاقے وڈھ اور دکی میں پیش آنے والے دو مختلف مسلح کاروائیوں سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ معدنیات لے جانے والی ایک ٹرک کو نقصان پہنچا ہے۔
وڈھ میں 17 جون کی رات گیارہ بجے کے قریب حبیب ہوٹل کے نزدیک دالبندین سے پتھر لے جانے والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملے میں ٹرک کے ٹائروں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب دکی میں بدھ کے روز لیز روڈ پر واقع سی ٹی ڈی تھانے پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار نورالدین زخمی ہوگیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔