
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے رواں سال 17 مارچ کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے سیاسی کارکن ناصر قمبرانی تین ماہ بعد بازیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، ناصر قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، جس کے بعد وہ جبری گمشدگی کا شکار رہے۔
ان کی گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی واقعے کی مذمت کی تھی۔
ناصر قمبرانی کی بازیابی کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے ان تمام افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بازیابی کے لیے آواز بلند کی تھی۔