دالبندین: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بوزر گاڑی کو نقصان پہنچایا

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے گیس لے جانے والی ایک بوزر گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے دالبندین کے علاقے پدگ میں ایک گیس لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے ٹائروں پر فائرنگ کی جس سے وہ برسٹ ہو گئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم اس طرح کے حملے ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوشکی میں بھی مسلح افراد نے دو بوزر گاڑیوں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا تھا، جن کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: آپسر میں 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

جمعہ جون 13 , 2025
تربت کے علاقے آپسر بورڈ ایریا میں 17 سالہ نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق، حمیرہ زوجہ اسلم، جو سکھر سندھ کی رہائشی تھی، نے پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، متوفیہ گھریلو مسائل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ