
بلوچستان کے ضلع پنجگور اور خضدار سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے جسموں پر گولیوں اور تشدد کے نشانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پنجگور بونستان تسپ کے درمیانی علاقے رخشاں برساتی نالے میں ظفر اللہ ولد اسماعیل سکنہ تسپ کی لاش برآمد ہوئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ چار جون سے گھر سے نکلا تھا آج ان کی لاش ملی ہے۔
علاوہ ازیں، ضلع خضدار کے علاقے گریشہ اور رنگو سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
تاہم ان واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔