
بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد، یار جان ولد داد بخش اور شیر جان ولد شیخ دوستین کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ دونوں افراد کا تعلق وارڈ نمبر 1، ببر شور سے بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بلنگور میں آج صبح پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران گھروں پر چھاپے مارے، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا، اور سات نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت نوید ولد لطیف، سلمان ولد ڈاکٹر سید محمد، حنیف ولد بخشی، نصیر ولد وشدل، افراز ولد نصیر، کمال ولد صفاء، پھلان ولد صفاء کے ناموں سے ہوئی ہیں۔