
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں رات گئے ملک آباد اور کوشک کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کا آغاز کیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق جارحیت کے دوران مقامی افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت حمل ولد امام بخش، شاہ سلیم ولد الطاف سکنہ ملک آباد کوشک، عبدالمجید ولد محمود (اپنے ایک بیٹے سمیت)، اور ظہور مراد حاصل (اپنے دو بیٹوں سمیت) کے طور پر ہوئی ہے۔
تاحال دیگر جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔
پاکستانی فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپے مارنا، روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو جبری لاپتہ کرنا، اور بعد ازاں ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دینا ایک معمول بن چکا ہے۔