
واشک: ماہ جبین بلوچ اور محمد یونس بلوچ، جنہیں شال (کوئٹہ) سے پاکستانی فوج نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے، ان کے اہلِ خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کی ہمشیرہ رقیہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ماہ جبین اور محمد یونس تاحال لاپتہ ہیں اور ہمیں اُن کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کل صبح 11 بجے واشک کے علاقے بیسیمہ میں ماہ جبین بلوچ اور محمد یونس بلوچ کی بازیابی کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، اور بلوچ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔