پسنی: مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی وے پر کلگ کراس کے قریب کوچ کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دودا ولد سلیمان، سکنہ کلگ کلانچ، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو آر ایچ سی اسپتال پسنی منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: زور دار دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی

ہفتہ مئی 31 , 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہنہ میں کلی منگلہ کے مقام پر زور دار بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ہنہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع کلی منگلہ میں پیش آیا، دھماکے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ