مستونگ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ، لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ-کراچی شاہراہ بند کر دی

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کلی دتو سے آج صبح فجر کے وقت تقریباً 5 بجے فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے عابد حسین ولد محمد زمان کو ان کے گھر سے زبردستی حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

عابد حسین کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ-کراچی شاہراہ کو شہید غلام علی چوک، نزد رحمان ہوٹل، مستونگ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے باشعور عوام، خصوصاً مستونگ کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور عابد بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہمارے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف عابد حسین کا مسئلہ نہیں، بلکہ ہر اس فرد کا درد ہے جو ریاستی جبر کا شکار ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان جمہوری ملک نہیں، بلکہ ایک فوجی ادارہ ہے جس پر جرنیلوں کا ہر شعبے میں کنٹرول ہے۔ مہران مری

ہفتہ مئی 24 , 2025
بلوچ آزادی پسند رہنما مہران مری نے کہا ہے کہ پاکستان نے 1948 سے بلوچستان پر غیرقانونی قبضہ جما رکھا ہے، اور اس خطے کو ایک بھاری عسکری علاقے میں تبدیل کر کے مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کو منظم انداز میں پامال کیا جا رہا ہے۔ اے این آئی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ