
بلوچستان کے علاقے کوئٹہ (شال) میں سبزل روڈ پر نامعلوم افراد نے گزشتہ روز ایک گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکار شاہد لہڑی اور ان کا ایک محافظ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا جب شاہد لہڑی کی گاڑی سبزل روڈ سے گزر رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاحال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔