
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کا قافلہ آج صبح کولواہ کے علاقے سہر سے نکل کر گیشکور کی جانب روانہ تھا کہ ساجدی کے مقام پر سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کے دھماکے کی زد میں آ گیا۔ دھماکے میں فورسز کے اہلکارو۾ کو جانی اور مالی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم تاحال سرکاری ذرائع سے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو بھی کولواہ میں پاکستانی فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اُس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی تھی۔
تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔