
بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج رات گواش روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
پولیس نے فائرنگ اور دھماکوں کی تصدیق کی ہے، تاہم فورسز کے جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی موقف نہیں آیا ہے۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے حملے بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہے ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔