گوادر: کمسن نوجوان بازیاب

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالیہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے کمسن نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد عابد ادیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی بازیابی کی تصدیق ان کے والد نے کی جنہوں نے کہا میں ان تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کی بازیابی کے لیے آواز بلند کی اور  آج عبداللہ بخیریت گھر پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ عبداللہ کو گزشتہ ہفتے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، تاہم اب وہ بحفاظت اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ چکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: پاکستانی فورسز پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں

جمعہ مئی 23 , 2025
بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج رات گواش روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ پولیس نے فائرنگ اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ