
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج دوپہر تقریباً ایک بجے بلیدہ کے علاقے زمدان میں فورسز کے دو اہلکار جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، اس وقت دھماکے کی زد میں آئے جب وہ ایک تعمیراتی کمپنی کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کر رہے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں دونوں اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔