
زرمبش میڈیا نے باقاعدہ طور پر ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے اپنا پہلا پرومو جاری کر دیا ہے۔ پرومو کے مطابق، زرمبش اب ایک مکمل ڈیجیٹل اسٹیڈیو کی صورت اختیار کر چکا ہے، جہاں سے بلوچی زبان میں خبریں اور دیگر پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
ابتدائی اعلان گودی مہناز بلوچ نے کیا، جو اس نئے پلیٹ فارم کی اولین نیوز پریزنٹر ہیں۔
یاد رہے کہ زرمبش نے تین روز قبل اس انقلابی پیش رفت کا اعلان کیا تھا، پرومو جاری کرتے ہوئے زرمبش کے ڈائریکٹر دل مراد بلوچ نے تمام بلوچ دوستوں اور بہی خواہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس نئے سفر میں ہماری مدد اور رہنمائی فرمائیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض دوست یہ سوال کرتے ہیں کہ ریڈیو زرمبش کے یوٹیوب چینل، جس کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، کو استعمال کیوں نہیں کیا جا رہا۔ اس بارے میں عرض ہے کہ اُس چینل پر اتنی زیادہ رپورٹس کی جا چکی ہیں کہ اس پر اب انحصار کرنا ممکن نہیں رہا۔
اسی بنا پر زرمبش کا یہ سفر ایک نئے یوٹیوب چینل سے شروع کیا جا رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ زرمبش کے بہی خواہ اور قوم دوست افراد چند ہی دنوں میں اس نئے پلیٹ فارم کو اتنی وسعت دیں گے کہ بلوچ کی آواز دور دور تک سنائی دے۔
https://www.youtube.com/@ZrumbeshTv
https://www.facebook.com/TVZBC
https://x.com/ZrumbeshTV
https://www.instagram.com/ZrumbeshTv
https://www.tiktok.com/@zrumbeshtv