
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او پجار) کے مستونگ زون کے آرگنائزر وقاص بلوچ کو چار ساتھیوں سمیت حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا، تاہم تاحال ان کے تینوں ساتھیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور رواں ماہ بھی متعدد افراد جبری گمشدگی کا شکار ہو چکے ہیں۔