
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شال سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جہاں انہیں جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 17 مئی 2025 کو کلی شاہنواز کے رہائشی محمد یحییٰ کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ان کے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ اس کے علاوہ 15 مئی کو ہزار گنجی سے بشیر مری کو پاکستانی خفیہ اداروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ان کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کرنے اور ماورائے قانون گرفتاریوں کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔