
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوان کی شناخت شاہنواز ولد برفی کے نام سے ہوئی ہے جو مشکے کے علاقے لاکی کا رہائشی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 16 مئی کی صبح شاہنواز کو ان کے والد اور چند دیگر افراد سمیت نلی کیمپ بلایا گیا تھا۔ والد اور دیگر افراد کو بعد میں رہا کر دیا گیا تاہم شاہنواز کو حراست میں رکھنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔