
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے مل ڈیڈار میں گھریلو حالات سے تنگ ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ بعد ازاں ملزم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔