
بلوچستان کے علاقے کچھی میں گندواہ کوناڑو کے مقام پر آج شام 6 بجے کے قریب مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
علاقائی زرائع کے مطابق حملہ آور تمام اسلحہ سمیت دیگر سامان ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ لیویز اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر چوکی میں موجود سرکاری اسلحہ اپنے قبضے میں لیا۔ واقعے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم مسلح افراد اہلکاروں کو تنبیہ دے کر موقع سے فرار ہو گئے۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔