کولواہ: بلوچ سرمچاروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری، فورسز کا قافلہ بھی روانہ

مقامی اطلاعات کے مطابق کولواہ کے علاقہ گشانگ میں بلوچ سرمچاروں اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ فورسز کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کولواہ میں آج ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار چار موٹرسائیکلوں اور ایک زمیاد گاڑی میں مسلح ہو کر علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیونی: اغوا کے بعد نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

پیر مئی 12 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی میں جبری طور پر اغوا کیے گئے نوجوان کی لاش چند گھنٹوں بعد تشدد کے نشانات اور گولیوں سے چھلنی حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جیونی کے علاقے پانوان سے صوفی طارق ولد ابراہیم کو مبینہ طور پر پاکستانی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ