
بلوچستان کے اضلاع گوادر اور مشکے میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے کلانچ سے جبری لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت رسول بخش ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں آج شام تقریباً تین بجے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے امبی بازار میں واقع ان کی دکان سے اغوا کیا اور تاحال لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب مشکے سے جبری لاپتہ کیے گئے شخص کی شناخت علی احمد ولد محمد رحیم کے طور پر ہوئی ہے جو مشکے کے علاقہ جیبری کے رہائشی ہیں۔ انہیں 24 اپریل کو رات دو بجے ان کے گھر سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کیا اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔