
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فورسز کے جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے تیسری شخص کی شناخت ہوگئی ہے جو پہلے سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ تھا۔
اطلاعات مطابق تیسری لاش کی شناخت ارشاد ولد زباد سکنہ جت بازار کولواہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک طالبعلم تھے اور پہلے سے ہی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دو مقتولین کی شناخت عمران واحد ولد عبد الواحد سکنہ دشتی بازار اور حامد ولد مولاداد سکنہ اپسر کے طور پر ہو چکی تھی۔ عمران کو 9 اپریل 2025 کو اور حامد کو 14 اپریل 2025 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔
بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں پہلے سے لاپتہ افراد کو قتل کر کے انہیں بلوچ مسلح سرمچار ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم لاپتہ افراد کے اہل خانہ فورسز کے ان دعوؤں کی مسلسل تردید کر رہے ہیں۔