
ضلع کیچ: تمپ کے علاقہ میر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت نصیر ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھ گولیاں لگی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
لیویز حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تاہم فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔