کراچی، تمپ اور قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کراچی، تمپ اور قلات میں تین مختلف حملوں میں قابض فوج، پولیس اور رینجرز کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گزشتہ رات کراچی کے علاقے ملیر، کالا بورڈ میں قائم سندھ رینجرز کی فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں تین مئی کی شام 7 بجکر 50 منٹ پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، کلاھو میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کاروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دربار روڈ پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جو تھانے کے اندر گرا اور پولیس کو جزوی نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری کارروائیاں اور جدوجہد بلوچستان کی آزادی تک تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں گمشدگیاں انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر چکا ہے اور یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے، ماما قدیر بلوچ

اتوار مئی 4 , 2025
جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5817 دن ہوگئے اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں شال سے عبدالجبار بلوچ شکیل بلوچ نور احمد بلوچ اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کی وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے مخاطب ہوکر کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ