پسنی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

گوادر کی تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت آصف وفا کے نام سے ہوئی ہے، جو کوسٹل ہائی وے پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازم ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آصف وفا نہ صرف ایک سرکاری ملازم ہیں بلکہ وہ بلوچی زبان کے ایک معروف نوجوان شاعر بھی ہیں۔

آصف وفا کی فیملی نے حکام سے اپیل کی ہے کہ آصف وفا بے گناہ ہے ایک محنت کش سرکاری ملازم ہے اور اسے فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے جبری گمشدگی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ حالیہ دنوں میں پسنی میں تین افراد جبری طور پر لاپتہ جبکہ ایک نوجوان کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: لاشوں کی حوالگی کے مطالبے پر دھرنا، خواتین کو دھمکیاں، کریک ڈاؤن کا خدشہ

جمعہ مئی 2 , 2025
ضلع کیچ کے علاقے ڈنک میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی حوالگی کے مطالبے پر دھرنا دینے والی خواتین مظاہرین کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ نے دھرنے کے مقام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ