بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں ایک حملے کے دوران قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ ناصر کریم کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوموار کی شام مغرب کے وقت، الندور میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک مسلح حملے میں ناصر کریم ولد عبدالکریم کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گاڑی میں موجود تھا۔ حملے کے نتیجے میں ناصر کریم موقع پر ہی ہلاک، جبکہ اس کا ایک ساتھی زبیر شدید زخمی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ناصر کریم، ظہوری بلیدی کی سرپرستی میں قائم نام نہاد ڈیتھ اسکواڈز کی قیادت کر رہا تھا۔ یہ گروہ راستوں پر ناکہ بندی، مسلح گشت، گھروں پر چھاپے، نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں قابض فوج کو براہِ راست معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔ ان کارروائیوں کے بدلے میں قابض فوج نے اس گروہ کو بھتہ خوری، ڈکیتی، اور منشیات کے کاروبار کی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ کش کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سبب ناصر کریم بلوچ لبریشن آرمی کی ہٹ لسٹ پر تھا، جسے سرمچاروں نے ہلاک کرکے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جنہیں ان کے سرغنہ کی طرح جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے ان شراکت داروں پر ہمارے حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے، جو بلوچ عوام پر مظالم میں ملوث ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی: تین نوجوان جبری لاپتہ

بدھ اپریل 30 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا، لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عثمان بلوچ، وارث مومن اور عامر خان بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ