
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر اور کیچ کے علاقے زمران میں پولیس اور پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے پولیس لائن میں کھڑا واٹر ٹینکر جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے زامران کے جمکی تنک میں پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
حملے کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم حملوں کی زمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔