
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں زامران اور کولواہ میں پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج زامران کے علاقے تگران میں وکائی کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ٹرک کو آئی ای ڈی بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب کولواہ کے علاقے رودکان میں گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔