خاران گْواش روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف سرمچاروں نے بائیس اپریل کو سہ پہر پانچ بجے سے لے کر چھ بجے تک خاران کے علاقے گْواش میں سی پیک لنک روڈ پر واقع کلّگ کراس کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی، اور عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ناکہ بندی کے دوران دو بوزر گاڑیوں کو روکا اور معمول کے مطابق ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی چھان بین کے بعد جب یہ واضح ہوا کہ یہ گاڑیاں ذاتی استعمال کی ہیں اور ان کا کسی ریاستی منصوبے یا فورسز سے تعلق نہیں ہے، تو گاڑیوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر باحفاظت روانہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیکنگ کے دوران سرمچار اپنے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے اور مسافروں و ڈرائیوروں نے ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال: ہدہ جیل پر سی ٹی ڈی کا دھاوا، بی وائی سی کی کارکن بیبو بلوچ تشدد کے بعد زبردستی اغوا

بدھ اپریل 23 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے ہدہ جیل کوئٹہ پر دھاوا بولا اور بی وائی سی کی کارکن بیبو بلوچ کو جیل کی حراست سے زبردستی گھسیٹ کر لے گئے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ