پرامن سیاسی آوازوں کو جیل میں ڈال کر ریاست واضح پیغام دے رہی ہے کہ یہاں حق کی جگہ جبر کو ترجیح حاصل ہے۔ سمی دین

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ ‏ آج ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بیبو بلوچ کی غیرقانونی حراست کو 3MPO کے تحت مزید تیس دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے اہلِ خانہ اور ساتھیوں نے پچھلے کئی ہفتوں میں ہر قانونی دروازہ کھٹکھٹایا، ہر آئینی راستہ اپنایا، ہر فورم پر دستک دی لیکن ہر جگہ صرف مایوسی، خاموشی اور بے حسی کا سامنا ہوا۔ عدالتوں نے آنکھیں بند کر لیں، انصاف کے نظام نے منہ موڑ لیا، اور ریاستی ادارے انصاف دینے کے بجائے ہمیں بار بار یہ احساس دلاتے رہے کہ جیسے ہم اس ملک کے شہری نہیں ہوں۔

‏ان کا کہنا تھا کہ پرامن سیاسی آوازوں کو جیل میں ڈال کر ریاست یہ واضح پیغام دے رہی ہے کہ یہاں پرامن جدوجہد کی کوئی وقعت نہیں یہاں دلیل کی جگہ طاقت، اور حق کی جگہ جبر کو ترجیح حاصل ہے۔

سمی دین بلوچ نے کہا کہ جب آئینی راستے بند کر دیے جائیں، جب قانون بھی ظالم کا ساتھ دینے لگے، تو پھر ریاست خود ہی عوام کے دلوں سے پرامن جدوجہد کا یقین ختم کر دیتی ہے۔ آپ جب مسلسل انصاف کے دروازے بند کریں گے، تو عوام کو باور کروائیں گے کہ سیاسی و پرامن راستے محض ایک فریب ہیں۔ اور جب پرامن جدوجہد پر سے اعتماد اٹھ جائے تو وہ خلا صرف غصہ، بےچینی اور ردعمل سے ہی بھرا جاتا ہے۔

‏آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے، اور اسے صرف سیاسی انداز میں، مذاکرات اور مکالمے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا، تو یہ پرامن راستوں کو بند کرنے کے مترادف ہے۔ سوال یہ ہے: جب آپ پرامن دروازے بند کر دیتے ہیں، تو عوام کو کس طرف دھکیل رہے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہوشاپ میں ناکہ بندی اور لیویز پوسٹ پر قبضے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

پیر اپریل 21 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تربت کے علاقے ہوشاپ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور لیویز پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تربت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ