
پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت ناکہ بندی اور چیکنگ شروع کر دی۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر 12 بجے پنجگور شہر میں واقع فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا، جس کے دوران متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ حملے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت چیکنگ شروع کر دی ہے۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔