
ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایاہے۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانانت کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مقامی آبادی پر تشدد کیا، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
تاحال حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم، ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔