
ضلع خضدار کے علاقے نال میں صمد ایریا کے مقام پر ایک لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسخ شدہ لاش بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) خضدار کے نائب صدر نور احمد مینگل کے جواں سال بیٹے،فاروق احمد کی ہے، جو 14 اپریل کو لاپتہ ہوا تھا، اور آج اس کی تشدد زدہ لاش نال میں برآمد ہوا ہے۔
تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
اسی طرح آج پسنی اور بلیدہ میں بھی دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ان میں ایک نوجوان پہلے سے لاپتہ تھا۔