
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں گیبن اور بلیدہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق، کیچ کے علاقے گیبن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فضل ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب، بلیدہ کے علاقے بٹ ڈمبانی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے متعدد گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، عبداللہ درمحمد نامی شخص کے گھر پر بھی گولیاں برسائی گئیں، تاہم وہاں موجود خواتین اور بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔