
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
زرائع کے مطابق، حملہ آور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، واقعہ سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عبدالولی تنولی سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ پولیس موبائل کا ڈرائیور اور ایک اور اہلکار زخمی ہوئے۔
تاہم، تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔