پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص بازیاب، ایک جبری لاپتہ

بلوچستان کے اضلاع کیچ اور شال (کوئٹہ) میں پاکستانی فورسز  کے ہاتھوں ایک جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہو گیا، جبکہ ایک  شخص کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت طائف ولد طارق ساکن کلاہو کے طور پر ہوئی ہے، جسے 20 فروری 2025 کو پاکستانی فورسز نے تمپ بالیچہ سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا تھا۔ آج وہ بازیاب ہو کر اپنے گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب، شال (کوئٹہ) کے علاقے سریاب کسٹم پر پاکستانی خفیہ اداروں نے چیف سفر بلوچ کو ان کی دکان سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق، حراست میں لینے کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: پاکستانی فورسز پر دھماکہ، فورسز کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

منگل اپریل 8 , 2025
گوادر کے علاقے جیمڑی کے بازار کلدان میں پاکستانی فورسز پر دھماکہ ہوا، جس کے بعد فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو کلدان کے قریب سڑک پر نصب آئی ای ڈی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ