
مشکے میں پاکستانی فورسز نے ایک اور جبری لاپتہ شخص کو قتل کر کے اس کی لاش ویرانے میں پھینک دی ہے۔
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت نادر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جسے گزشتہ روز مشکے کے علاقے کندھاری میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کر کے زبردستی لاپتہ کیا گیا تھا۔ آج ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مشکے میں مسلح تنظیموں کے حملوں کے ردِعمل میں کئی جبری لاپتہ نوجوانوں کو قتل کیا گیا ہے۔ مشکے کے ساتھ ساتھ بارکھان، بلیدہ اور خضدار سے بھی ایسے نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جو پہلے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیے گئے تھے اور بعد ازاں ان کی مسخ شدہ لاشیں ویران علاقوں میں پھینک دی گئیں۔