مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان کو تیسری بار جبری لاپتہ

آواران: پاکستانی فورسز نے بلوچ نوجوان، حاصل ولد محمد حسن سکنہ مشکے، تنک کو تیسری بار حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ حاصل بلوچ کو گزشتہ روز فورسز نے کیمپ میں بلا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حاصل بلوچ کو پاکستانی فورسز نے پہلے بھی تین بار جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ پہلی بار انہیں 26 اپریل 2024 کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا، جس کے خلاف ان کے اہل خانہ نے احتجاج بھی کیا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حاصل بلوچ تقریباً بیس دن قبل فورسز کے خفیہ اداروں کی حراست سے بازیاب ہوا تھا، مگر اب ایک بار پھر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشکے اور گرد و نواح میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد بلوچ نوجوانوں کو جبری لاپتہ کیا جا چکا ہے، جبکہ 12 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل بھی کیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماہ رنگ، سمی، بیبو بلوچ: جبر کے اندھیروں میں روشنی کی علامت

ہفتہ اپریل 5 , 2025
تحریر رامین بلوچ (آخری حصہ)زرمبش اردو ماہ رنگ کی گرفتاری صرف ایک فرد کی گرفتاری نہیں، یہ ایک نظریے کو چیلنج کرنے کی کوشش ہے۔ مگر نظریات کبھی شکست نہیں کھاتے۔ وہ زمین کی طرح زرخیز ہوتے ہیں، ایک کو دبایا جاتا ہے تو ہزار نکل آتے ہیں۔ آج ماہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ