
تفصیلات کے مطابق، مشکے کے علاقے میں پاکستانی فورسز نے تین جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بلوچ نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ قتل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظہور ولد حضور، شاہنواز ولد جلال، اور حبیب ولد عیدو کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ظہور اور شاہنواز کو گزشتہ شب مشکے کے علاقے شردوہی سے اغوا کیا گیا تھا، جبکہ حبیب کو بیس روز قبل مشکے کے علاقے تراتدان سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا، اور ان کی لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 8 بلوچ جبری لاپتہ نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں پاکستانی فورسز نے قتل کرکے لاشیں ویرانے میں پھنک دیے تھے۔