شال میں نہتے بلوچوں کے قتل پر بی این ایم کا برطانیہ، نیدرلینڈز اور جرمنی میں احتجاج کا اعلان

بلوچستان میں بلوچ نسل کشی اور حالیہ واقعات کے خلاف بی این ایم نے برطانیہ، نیدرلینڈز اور جرمنی میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی جانب سے شال میں نہتے مظاہرین کے قتل ، جبری گمشدگیوں، ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری اور بلوچ نسل کشی کے خلاف برطانیہ، نیدرلینڈز اور جرمنی میں کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

واضع رہے کہ جمعہ کے روز بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نہتے و پر امن بلوچ مظاہرین پر ریاستی فورسز نے کریک ڈائون کر کے 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ 7 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔کریک ڈائون کے دوران متعد افراد کو گرفتار و لاپتہ کیا گیا جبکہ فورسز کی تشددw شیلنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد مظاہرین نے انصاف کی حصول کےلئے تین نعشوں کے ہمراہ سریاب روڈ پردھرنا دیا اور آج علی الصبح سحری کے وقت فورسز نے پھر سے دھرناگاہ پر دھاوابول کر شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایااور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر خواتین و شرکاکو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

آج کوئٹہ واقعہ کے خلاف پورا بلوچستان بند اور سراپا احتجاج ہے ،شٹر ڈائون و پہیہ جام ہڑتال جاری ہے ۔موبائل و انٹر نیٹ سروسز بند کردیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یورپی یونین پاکستان کو ان جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے – گریٹا تھنبرگ

ہفتہ مارچ 22 , 2025
عالمی ماحولیاتی اور انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے پرامن احتجاج پر کیے جانے والے تشدد اور جبری گمشدگیوں کی مذمت کی ہے۔ گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ پاکستانی ریاست اور فوج نے بلوچستان کو ایک جنگ زدہ علاقہ بنا دیا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ